انتقال پرملال
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )سمبڑیال کے معروف تاجر حاجی شیخ غلام نبی کی اہلیہ وفات پا گئیں۔
سمبڑیال انجمن تاجران سمبڑیال کے سابقہ صدر حاجی شیخ غلام قادر کی بھابھی، شیخ عمران، شیخ رضوان کی والدہ اور حاجی شیخ غلام نبی کی زوجہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ میں تاجروں سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو پیر زین العابدین والے قبرستان سمبڑیال میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔