بارات میں نیم برہنہ ڈانس، دولہا اور 9 ملزموں کیخلاف مقدمہ

 بارات میں نیم برہنہ ڈانس، دولہا اور 9 ملزموں کیخلاف مقدمہ

منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار) موضع چھانگی میں ذکریا کی بارات میں لاؤڈ سپیکر کے ذریعے نیم برہنہ لباس میں خواتین سے فحش ڈانس کروانے کے واقعے پر دولہا اور اس کے والد سمیت 9 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

پولیس کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ بارات میں یہ غیر اخلاقی سرگرمی جاری تھی۔ چھاپے کے دوران دولہا ذکریا اور اس کا والد محمد اقبال موقع پر موجود تھے جبکہ تین خواتین ثنا، لائبہ اور آرزو فحش ڈانس کر رہی تھیں۔ دیگر ملزموں راشد، زاہد، کاشف اور عدیل اسلم نوٹ نچھاور کر رہے تھے ۔پولیس کے دیکھتے ہی دولہا، اس کا والد اور رقصائیں فرار ہوگئے ، تاہم راشد، کاشف اور زاہد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں