نوشہرہ ورکاں: سب انسپکٹر محمد شہباز ہنجراء تفتیشی افسر تعینات
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) سب انسپکٹر محمد شہباز ہنجراء کو تھانہ نوشہرہ ورکاں میں بطور تفتیشی افسر تعینات کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ سب انسپکٹر محمد شہباز ہنجراء اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی میں مثبت کردار ادا کریں گے ۔