ڈنگہ میں آن لائن فراڈ گیم کے خلاف کارروائی کی تیاری

 ڈنگہ میں آن لائن فراڈ گیم  کے خلاف کارروائی کی تیاری

لالہ موسیٰ (نامہ نگار) ڈنگہ میں سرگرم آن لائن فراڈ گیم کے خلاف اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔

 این سی سی اے کے ذرائع کے مطابق فراڈ گیم چلانے والے ہینڈلرز اور سہولت کاروں کی مکمل فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں اور جلد ہی ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز متوقع ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ یہ فراڈ نیٹ ورک سادہ لوح شہریوں اور کم عمر بچوں کو لالچ دے کر آن لائن گیم کے ذریعے مالی نقصان پہنچا رہا تھا۔ متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد متعلقہ اداروں نے باقاعدہ تحقیقات شروع کیں۔این سی سی اے کے مطابق ڈیجیٹل شواہد، ٹرانزیکشن ریکارڈز اور سوشل میڈیا ہینڈلز کی مدد سے مرکزی کرداروں کی نشاندہی مکمل ہو چکی ہے ، اور کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کو سفارشات بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں