نجی سکول کنڈن سیان میں سالانہ تقسیمِ انعامات کی تقریب

 نجی سکول کنڈن سیان میں  سالانہ تقسیمِ انعامات کی تقریب

ڈسکہ (نمائندہ دنیا) نجی سکول کنڈن سیان میں سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات نے شاندار ٹیبلوز اور قومی و ملی نغموں پر پرفارمنس پیش کی۔

تقریب میں والدین، اساتذہ اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی میں ڈائریکٹر فنانس سعودی عرب رانا عمیر اسلم، ذکاء اللہ ساہی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ آف گوجرانوالہ، سابق ایس ڈی او پی ٹی سی ایل چوہدری محمد سلیم، سابق اے ایس آئی محفوظ احمد چیمہ اور سمیع اللہ سلیم ایڈووکیٹ شامل تھے ۔ڈائریکٹر فنانس رانا عمیر اسلم نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہا اور تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ بعد ازاں مہمانانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں