نوجوان انتشارپھیلانے والوں سے دوررہیں :چودھری شافع

نوجوان انتشارپھیلانے والوں سے دوررہیں :چودھری شافع

گجرات (سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں سٹی صدر مسلم لیگ گجرات و چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گجرات چوہدری علی ابرارجوڑا کی قیادت میں گجرات کے نوجوانوں نے خصوصی ملاقات کی۔

خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں شہری مسائل، جاری ترقیاتی کاموں اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سٹی صدر چوہدری علی ابرارجوڑا نے چوہدری شافع حسین کو گجرات کی سیاسی صورتحال اور شہری مسائل سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے مسلم لیگ کو گجرات سمیت پاکستان بھر میں متحرک اور مضبوط بنانے کے لیے یوتھ ونگ کی ٹیموں کو اضلاع اور یونین کونسل سطح پر فعال کرنے کے لیے مرکزی صدر یوتھ ونگ محمد کامران سعید عثمانی کو خصوصی ہدایات دیں۔ چوہدری شافع نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کا قیمتی اثاثہ اور ملک کا مستقبل ہیں۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد نوجوانوں کے لیے نیفٹیک (NAFTC) اور ٹیوٹا (TEVTA) میں متعدد مواقع موجود ہیں۔ صوبائی وزیر نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی کاٹ پیسٹ اور اے آئی کی ویڈیوز پر یقین نہ کریں اور ملک میں انتشار پھیلانے والوں سے دور رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں