نوشہرہ ورکاں: دھوئیں سے دم گھٹنے سے 5گائیں ہلاک

 نوشہرہ ورکاں: دھوئیں سے  دم گھٹنے سے 5گائیں ہلاک

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) نواحی گاؤں بوپڑہ کلاں میں محمد نواز کے گھر دھوئیں کے بھرنے سے ان کی پانچ قیمتی گائیں دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد نواز کے ہمسائے کی حویلی میں آگ لگ گئی، جس کا دھواں دیواروں میں موجود سوراخوں کے ذریعے محمد نواز کے گھر میں داخل ہو گیا اور کمرے کو گھیر لیا۔ دھوئیں میں بندھی گائیں دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئیں، جن کی مجموعی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ۔اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں