چودھری نصیر عباس سدھو کا این اے 65 دورہ، تقریبات میں شرکت
گجرات (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی چودھری نصیر عباس سدھو نے حلقہ این اے 65 کا دورہ کیا،
مختلف شادی تقریبات میں شرکت کی، عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں اور مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی۔ایم این اے چودھری نصیر عباس سدھو گزشتہ روز کھاریاں کے میرج ہال میں گنجہ کی ممتاز شخصیات کامران بٹ گنجہ کے کزن وقار احمد بٹ اور بھتیجے عبدالودود بٹ ولد محمد رزاق بٹ کی دعوت ولیمہ میں شریک ہوئے اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے گاؤں کھوکھراں میں چودھری پرویز کولی کی پھوپھو کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے بلندی درجات کے لیے دعائے مغفرت کی۔