پی آئی اے کوکوڑیوں کے مول بیچناقوم کیساتھ ظلم:میاں عبدالرؤف

 پی آئی اے کوکوڑیوں کے مول  بیچناقوم کیساتھ ظلم:میاں عبدالرؤف

پھالیہ (نامہ نگار) جماعت اسلامی کے رہنما میاں عبدالرؤف ایڈووکیٹ نے پی آئی اے کی نجکاری پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے قومی فخر اور ایک قیمتی اسٹریٹیجک اثاثہ تھا، جسے کوڑیوں کے مول فروخت کرنا ملک و قوم اور قومی اداروں کے ساتھ کھلا ظلم ہے ۔

قومی اثاثوں کی اس طرح لوٹ سیل کسی صورت قبول نہیں کی جا سکتی۔ میاں عبدالرؤف ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ پی آئی اے نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران 10 ارب روپے کا منافع حاصل کیا، اس کے باوجود سوال یہ ہے کہ پھر اسے فروخت کرنے کی کیا مجبوری تھی۔ اس وقت پی آئی اے کے کل 38 جہازوں میں سے 18 جہاز آپریشنل ہیں، جبکہ ایک جہاز کی قیمت عالمی منڈی میں 80 سے 90 ارب روپے کے درمیان ہے ۔ لیکن اس کے باوجود پی آئی اے کو محض 135 ارب روپے میں فروخت کر دیا گیا جو سراسر ناانصافی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں