وزیرآباد:دھند سے ٹریفک اور روزمرہ سرگرمیاں سست

 وزیرآباد:دھند سے ٹریفک اور روزمرہ سرگرمیاں سست

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شدید دھند کی وجہ سے شہر اور گردونواح کے تمام روڈوں پر ٹریفک کی روانگی متاثر ہو گئی۔

 گاڑیاں ایمرجنسی لائٹس آن کرکے آہستہ آہستہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہو رہی ہیں، جبکہ دھند کے باعث حادثات معمول بن گئے ہیں۔شدید دھند کے ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا، جس سے لوگ سڑکوں اور گھروں میں سردی سے بچاؤ کے لیے آگ کے گرد جمع ہوتے نظر آئے ۔ گھروں میں خواتین گرم پکوان، السی کی پینیاں اور دال کا اہتمام کر کے سردی سے محفوظ رہنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ماہرین کے مطابق، اس بار دھند نے سورج کو بھی اپنی گرفت میں لے لیا ہے ، جس کی وجہ سے روشنی اور زندگی کی روانی متاثر ہو رہی ہے ۔

 سڑکوں پر گاڑیاں چراغاں بن کر رینگتی نظر آتی ہیں اور حدِ نگاہ چند قدموں تک محدود ہو گئی ہے ۔ دفاتر، تعلیمی ادارے اور روزمرہ معمولات بھی اس سفید قید کے اثرات سے متاثر ہوئے ہیں، یوں محسوس ہوتا ہے کہ دھند نے نہ صرف سورج بلکہ انسان کی مصروف زندگی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں