بی بی شہید کا مشن ہمارے لیے مشعلِ راہ :آصف بشیر بھاگٹ

 بی بی شہید کا مشن ہمارے لیے  مشعلِ راہ :آصف بشیر بھاگٹ

پھالیہ (نامہ نگار) ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی گوجرانوالہ اور سابق ایم پی اے چودھری آصف بشیر بھاگٹ نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن بی بی شہید کی قربانی اور جمہوریت، آئین اور عوامی حقوق کے لیے ان کے عزم کی یاد دلاتا ہے ۔

 بی بی شہید کا مشن ایک پرامن، جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کا قیام تھا جو آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت ہی بی بی شہید کے قتل کا بہترین انتقام ہے ۔چوہدری آصف بشیر بھاگٹ نے کہا کہ بی بی شہید صرف ایک سیاسی رہنما نہیں تھیں بلکہ سیاسی تدبر، جرأت اور مزاحمت کی ایک لازوال علامت تھیں۔ وہ عالم اسلام کی پہلی منتخب خاتون وزیرِ اعظم تھیں اور ان کی زندگی قیادت، ہمدردی، خدمت اور آزادی کی قیمت کے اصولوں کا عملی درس دیتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں