ڈی پی او فیصل شہزاد کے شہریوں کی شکایات پر کارروائی کے احکامات
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں آنے والے شہریوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو میرٹ کی بنیاد پر فوری ازالہ کے احکامات جاری کیے ۔
ڈی پی او آفس میں آنے والی خواتین اور دیگر شہریوں نے اپنی شکایات پیش کیں، جن پر فیصل شہزاد نے پولیس کو ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کے احکامات بھی جاری کیے ۔