ڈسکہ: چار مختلف وارداتوں میں شہریوں کی موٹر سائیکلیں چوری

 ڈسکہ: چار مختلف وارداتوں میں  شہریوں کی موٹر سائیکلیں چوری

ڈسکہ (نمائندہ دنیا) شہر میں چار مختلف وارداتوں میں شہری اپنی موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے ہیں۔

رچھاڑہ کے شمس خان کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہو گئی، جبکہ لاری اڈا چوک سے عبدالرزاق کی موٹر سائیکل اور وڈالہ روڈ سے عقیل احمد کی موٹر سائیکل بھی چوری ہو گئی۔ اس کے علاوہ انعام کالونی گاگا کے شفیق احمد کے گھر کے باہر سے بھی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی۔پولیس نے تمام متاثرہ افراد کی شکایات پر مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ شہریوں نے پولیس سے فوری کارروائی اور حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں