کنگرہ میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی

 کنگرہ میں مکان کی چھت  گرنے سے 3 افراد زخمی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) کنگرہ میں مکان کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق، پسرور کے نواحی گاؤں گھگیال کنگرہ میں نئے کمرے کی چھت کی لپائی کے دوران اچانک چھت نیچے گر گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ۔ زخمیوں میں 60 سالہ ارشاد بی بی اور 60 سالہ حنیفا بی بی شامل ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ 30 سالہ نسرین کو ریسکیو 1122 نے موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں