سیالکوٹ: رامتلائی روڈ پر جیو الیکٹرانکس کی بیسمنٹ میں آتشزدگی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) رامتلائی روڈ پر جیو الیکٹرانکس کی بیسمنٹ میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کا آغاز کیا اور چار فائر وہیکلز نے آپریشن میں حصہ لیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث بیسمنٹ میں لگی، جہاں دکان میں الیکٹرانک سامان موجود تھا۔ عمارت میں شدید دھواں بھر جانے اور مناسب اخراج کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیورز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ریسکیورز نے دو گھنٹے کی فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ آگ لگنے سے الیکٹرانک اشیاء جیسے واشنگ مشین، الیکٹرک ہیٹر اور دیگر سامان جل گئے ۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق تقریباً 40 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، جبکہ ریسکیو کی بروقت کارروائی سے 50 لاکھ مالیت کا سامان اور عمارت محفوظ رہی۔