علی ابرارجوڑا کی سی او ایجوکیشن یاسین بلوچ سے ملاقات
گجرات (سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ گجرات شہر کے صدر چوہدری علی ابرارجوڑا نے سی او ایجوکیشن محمد یاسین بلوچ سے ان کے آفس میں خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات میں حلقہ پی پی31 کے سرکاری سکولوں کے حالات، اپ گریڈیشن اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سٹی صدر چوہدری علی ابرارجوڑا نے کہا کہ قائد صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین گجرات شہر سمیت حلقہ پی پی31 کے تمام سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے تحت 11 سکولوں کی اپ گریڈیشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور آئندہ چند روز میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔