سمبڑیال شہر کی صفائی اور خوبصورتی اولین ترجیح:اے سی غلام فاطمہ
سمبڑیال (سٹی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر غلام فاطمہ بندیال نے کہا ہے کہ سمبڑیال تحصیل میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ شہر کو خوبصورت اور دلکش بنانے کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے ۔
صحافیوں سے گفتگو میں اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی کی نگرانی میں متعلقہ محکموں کے افسران صفائی ستھرائی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو صفائی کے کاموں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری رہ سکے اور شہر و دیہاتوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔