حافظ آباد: تھانوں میں سفارشی کلچر ختم کرنے کیلئے ایس او پیز جاری

 حافظ آباد: تھانوں میں سفارشی کلچر ختم کرنے کیلئے ایس او پیز جاری

حافظ آباد (نمائندہ دُنیا) حافظ آباد میں حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران حمید نے ضلع بھر کے تمام تھانہ جات میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے لیے ایس او پیز جاری کر دی ہیں تاکہ سفارشی کلچر کا خاتمہ کیا جا سکے ۔

عوامی محاذ کے ضلعی صدر رانا خالد محمود سمیت ضلع بھر کے مختلف عوامی، سماجی اور کاروباری حلقوں نے ڈی پی او کے اقدام کا زبردست خیر مقدم کیا ہے ۔ڈی پی او کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق کانسٹیبل سے لے کر انسپکٹر تک کے افسران اپنے رہائشی تھانہ میں تعینات نہیں ہو سکیں گے ، اور کسی بھی افسر کی تعیناتی کم از کم چھ ماہ کے لیے ہوگی۔ مزید برآں ایس ایچ او کی تعیناتی انٹرویو کے بعد ممکن ہوگی اور ایک ہی جگہ پر بار بار تعینات ہونے کی روک تھام کی جائے گی۔عوامی محاذ کے ضلعی صدر رانا خالد نے کہا کہ ڈی پی او کے جاری کردہ ایس او پیز سے نہ صرف تھانہ جات میں سفارشی کلچر ختم ہوگا بلکہ پولیس کی عوام میں ساکھ اور وقار بھی بلند ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں