گجرات: پٹرول پمپس پر مسافروں کیلئے ایگزیکٹو واش رومز پرکام جاری
گجرات (سٹی رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ہدایات پر جی ٹی روڈ پر مسافروں کی سہولت کے لیے پیٹرول پمپ مالکان کے تعاون سے ایگزیکٹو واش رومز قائم کیے جا رہے ہیں۔
تحصیل سرائے عالمگیر میں تین پٹرول پمپس پر کام مکمل کر لیا گیا ہے ، جبکہ تحصیل کھاریاں اور تحصیل گجرات میں متعدد پٹرو ل پمپس پر کام تیزی سے جاری ہے ، جنہیں جنوری کے وسط تک مکمل کر لیا جائے گا۔