خواجہ معین الدین چشتیؒ کی دینی خدمات تاریخ کا روشن باب : پیر داؤد رضوی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) جماعت رضائے مصطفیٰ پاکستان کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ زینت السماجد دارالسلام میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کے عرس مبارک کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے کہا کہ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی دینی و ملی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں اور 814 سال گزرنے کے باوجود آپ کی عظمت و شان میں کمی کے بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ نے اپنی پوری زندگی اطاعتِ خداوندی اور رسولِ پاک ﷺ کی سنتوں پر عمل کرتے ہوئے گزاری۔