2025 : مقدمات درج نہ ہونے پر شہریوں کا عدالتوں کا رخ

2025 : مقدمات درج نہ ہونے پر شہریوں کا عدالتوں کا رخ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) سال 2025 میں پولیس کی جانب سے مقدمات درج نہ کرنے کے خلاف ضلع بھر کی سیشن عدالتوں میں شہریوں نے بڑی تعداد میں درخواستیں دائر کیں۔

 تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کے شہریوں نے گوجرانوالہ، نوشہرہ ورکاں، کامونکی اور وزیر آباد کی سیشن عدالتوں میں 23,390 درخواستیں دائر کیں تاکہ پولیس کو مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔شہریوں نے موقف اختیار کیا کہ پولیس ضابطہ فوجداری کے مطابق ان کی درخواستوں پر مقدمات درج کرنے کی پابند ہے ، مگر انہیں قانونی حق حاصل نہیں ہو رہا۔ ایڈیشنل سیشن ججز نے پولیس رپورٹس اور وکلاء کے دلائل کی روشنی میں 8,000 سے زائد درخواستوں پر ایس ایچ اوز اور سی پی او کو مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ذرائع کے مطابق، سال 2024 میں بھی ساڑھے 22 ہزار سے زائد شہریوں نے ضلع بھر کی سیشن عدالتوں میں مقدمات کے اندراج کے احکامات کے لیے درخواستیں دائر کی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں