شہید کانسٹیبل نصیر اقبال اورمحمد عارف کی برسی پر پولیس افسروں کی قبروں پر حاضری

 شہید کانسٹیبل نصیر اقبال اورمحمد عارف کی  برسی پر پولیس افسروں کی قبروں پر حاضری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) 27 دسمبر 2003 کو شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جوانمردی سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے گولیوں کی زد میں آ کر جام شہادت نوش کرنے والے شہید کانسٹیبل نصیر اقبال کی برسی کے موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایت پر پولیس کے اعلیٰ افسران شہداء کے گھر پہنچے ،

 فیملی سے ملاقات کی اور قبروں پر حاضری دے کر شہداء کو سلامی پیش کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا کہ جرات و شجاعت کے پیکر ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں اور ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ادھرپولیس کے اعلیٰ افسر 28 دسمبر 1998 کوشہیدہونیوالے محمدعارف کے گھربھی گئے اور اسکی فیملی سے ملاقات کی قبر پر حاضری دی اور شہداء کو سلامی پیش کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں