نوشہرہ ورکاں: موٹر سائیکل حادثہ ایک جاں بحق اور ایک شدید زخمی

 نوشہرہ ورکاں: موٹر سائیکل حادثہ  ایک جاں بحق اور ایک شدید زخمی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) نواحی گاؤں جاجوکی کے قریب شدید دھند کے باعث موٹر سائیکل سیم نالے کے پل سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 38 سالہ عمر ولد کبیر ساکن کھیالی گوجرانوالہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 28 سالہ سلمان ولد عبدالجبار ساکن کھیالی شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے نعش اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا۔مقامی شہریوں نے شہریوں کو دھند میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں