کوٹ اسحاق پٹرول پمپ پر صفائی کی ناقص صورتحال پر جرمانہ

 کوٹ اسحاق پٹرول پمپ پر صفائی  کی ناقص صورتحال پر جرمانہ

عالم چوک (نمائندہ خصوصی) کوٹ اسحاق پٹرول پمپ پر صفائی کی ناقص صورتحال پر ایس ڈی ای او پیرا نے بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا اور آئندہ کے لیے وارننگ جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق، ایس ڈی ای او پیرا فورس، میڈم خوشباح حسین نے کوٹ اسحاق پٹرول پمپ کا اچانک معائنہ کیا اور واش رومز میں گندگی کی موجودگی کی وجہ سے پٹرول پمپ مالکان کو بیس ہزار روپے جرمانہ کیا۔ مالکان کو خبردار بھی کیا گیا کہ اگر صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو پٹرول پمپ کو سیل کر دیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں