نجی کالج کا کانووکیشن ،600 طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم

نجی کالج کا کانووکیشن ،600 طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)نجی کالج گوجرانوالہ کے کانووکیشن 2025 میں 600 طلبہ و طالبات کو ڈگریوں سے نوازا گیا۔

کانووکیشن کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر امان اللہ راٹھور تھے جبکہ تقریب کی صدارت ریجنل ڈائریکٹر سپیئریر گروپ آف کالجز پروفیسر عمران ثاقب نے کی۔کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر امان اللہ راٹھور نے کہا کہ تعلیمی ڈگری عملی زندگی میں داخل ہونے کا ایک ذریعہ ہے جبکہ اصل مقصد انسان کی شخصیت، اخلاق اور کردار کی تکمیل ہے ۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے اعلیٰ اخلاق، روشن سیرت اور مضبوط کردار کے ذریعے دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لائیں۔ انہوں نے کہا کہ سپیئریر کالج نجی تعلیمی شعبے میں ایک مثالی ادارہ ہے ۔ ماڈرن ایجوکیشن کے فروغ میں سپیئریر گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن اور ریکٹر سپیئریر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر

سمیرا رحمن کی خدمات لائقِ تحسین ہیں۔ سپیئریر یونیورسٹی اور سپیئریر کالجز جیسے تعلیمی اداروں کا قیام انہی کی محنت کا ثمر ہے ۔ سپیئریر گروپ کے تعلیمی ادارے کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ طلبہ کی کردار سازی، اخلاقی تربیت اور فکری مضبوطی کے لیے بھی کوشاں ہیں۔ تقریب کے کامیاب انعقاد پر طلبہ، طالبات اور اساتذہ نے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر عمران ثاقب اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ گوجرانوالہ کی ایک تاریخی تقریب تھی جس میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات کو انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ ڈگریاں دی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں