سمبڑیال: چنگ چی رکشاؤں سے کاروبار متاثر ، انتظامیہ پر تنقید

سمبڑیال: چنگ چی رکشاؤں سے کاروبار متاثر ، انتظامیہ پر تنقید

سمبڑیال (سٹی رپورٹر) سمبڑیال میں چنگ چی رکشاؤں اور پک اپس نے تاجروں کے کاروبار شدید متاثر کر دیے ہیں۔

انتظامیہ کی مناسب منصوبہ بندی نہ ہونے کے باعث یہ رکشائیں اور پک اپس شہر کے مختلف مقامات پر اپنے اڈے قائم کر چکے ہیں، جس سے تاجروں میں شدید بے چینی پیدا ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ،وزیرآباد روڈ کو کھلا کرنے اور سمبڑیال اڈے پر انکروچمنٹ ختم کرنے کے لیے ایک ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم صرف کی جا چکی ہے ، لیکن ٹریفک اور کار سٹینڈ کے حوالے سے کوئی واضح حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے آٹو رکشاؤں اور پک اپس نے تاجروں کی دکانوں، مارکیٹوں اور پلازوں کے سامنے سٹینڈ قائم کر لیے ہیں۔اس کی وجہ سے نہ صرف خریدار اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں بلکہ وہ سمبڑیال میں خریداری کے بجائے سیالکوٹ جانے کو ترجیح دے رہے ہیں، جس سے سمبڑیال کے تاجروں کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے ۔انجمن تاجران اڈہ سمبڑیال کے جنرل سیکرٹری شیخ شفیق الرحمن اور دیگر تاجروں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور متعلقہ اداروں کے سربراہان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں