سیالکوٹ: دیا ویلفیئر آرگنائزیشن کا ہیموفیلیا آگاہی سیمینار

 سیالکوٹ: دیا ویلفیئر آرگنائزیشن  کا ہیموفیلیا آگاہی سیمینار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) دیا ویلفیئر آرگنائزیشن کی سینئر نائب صدر راحیلہ اشرف نے کہا ہے کہ ہیموفیلیا ایک خطرناک بیماری ہے اور اس پر شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جنہیں پہلے اپنی بیماری کا علم نہیں تھا، اب آگاہی مہمات، سیمینارز اور تشہیری پروگرامز کے ذریعے بروقت علاج حاصل کر رہے ہیں، جس سے بیماری پر کافی حد تک قابو پایا جا رہا ہے ۔راحیلہ اشرف نے یہ بات یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر سٹی کیمپس میں ہیموفیلیا آگاہی اور کمیونٹی ہیلتھ کے فروغ کے لیے منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ملیحہ عباس، ڈاکٹر ریحانہ کوثر، ڈاکٹر جنید احمد میر، مارکیٹنگ سٹاف، اساتذہ اکرام، طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کے بعد آگاہی واک بھی منعقد کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں