کشمیر روڈ پر 15 سے زائد دکانیں سیل، 100 تجاوزات ختم

کشمیر روڈ پر 15 سے زائد دکانیں سیل، 100 تجاوزات ختم

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) لینڈ انکروچمنٹ سپرنٹنڈنٹ رحمت علی انصاری، انکروچمنٹ انسپکٹر عرفان نسیم بٹ اور یونس مغل نے کشمیر روڈ، زاہد کالونی اور شاہین آباد میں غیر قانونی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نشان زدہ 15 سے زائد دکانیں سیل کر دیں،

جبکہ سڑک پر قائم 100 کے قریب عارضی اور پختہ تجاوزات کا موقع پر ہی صفایا کر دیا گیا۔افسروں نے کہاکہ غیر قانونی قبضہ اور تجاوزات کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور میونسپل کارپوریشن انتظامیہ بلا تفریق آپریشن جاری رکھے گی۔ کمشنر سید نوید حیدر شیرازی کے احکامات پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حیدر علی چٹھہ کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں