حافظ آباد: ڈپٹی کمشنر کا ہسپتالوں کا دورہ، علاج معالجے کا جائزہ

 حافظ آباد: ڈپٹی کمشنر کا ہسپتالوں کا دورہ، علاج معالجے کا جائزہ

حافظ آباد (نمائندہ دُنیا) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے ضلع کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا جس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال، مریم نواز ہسپتال سکھیکی اور آر ایچ سی کسوکی شامل تھے ۔

 دورے کے دوران انہوں نے مریضوں کو دستیاب علاج معالجے کی سہولیات، مفت ادویات کی فراہمی، سٹاف کی حاضری اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے جنرل ایمرجنسی، چلڈرن ایمرجنسی، ڈائلسز وارڈ، شعبہ دندان اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال کی بیوٹی فکیشن کے سلسلے میں رنگ و روغن، صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔بعد ازاں، ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز ہسپتال آر ایچ سی سکھیکی کا دورہ کیا جہاں سٹاف کی حاضری، آپریشن تھیٹر اور دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا اور میڈیسن سٹور میں ادویات کے ریکارڈ کی جانچ بھی کی۔ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز ہسپتال آر ایچ سی کسوکی میں مریضوں اور ان کے لواحقین سے طبی سہولیات کے بارے میں فیڈبیک حاصل کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں