وزیرآباد کو روشن وسرسبزبنانے کے اقدامات جاری :اے سی
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ وزیرآباد کو سرسبز، شاداب اور روشن شہر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جی ٹی روڈ، مولانا ظفر علی خان بائی پاس، باب وزیرآباد سیالکوٹ روڈ اور پکی گڑھی کے قریب وزیرآباد کے داخلی راستوں پر خوبصورت داخلی دروازے نصب کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاف ستھرا پنجاب کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیر نگرانی تاریخی اور صنعتی شہر وزیرآباد کو بیوٹیفکیشن کے حوالے سے صاف، ستھرا، سرسبز و شاداب اور روشن شہر بنایا جا رہا ہے ۔ شہر کے پارکوں، بس اڈوں اور شاہراہوں پر خوبصورت لائٹنگ اور بہترین ماڈلز نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو اور دیگر شہروں سے آنے والے لوگ وزیرآباد کی تعریف کریں۔ اس منصوبے میں لوکل کمیونٹی کے ساتھ مشاورت بھی کی جا رہی ہے تاکہ شہری اپنے شہر کو پھلتا پھولتا دیکھ سکیں۔