راہوالی: ہوائی فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

 راہوالی: ہوائی فائرنگ کرنیوالا  ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

راہوالی (نمائندہ دنیا) پولیس نے ہوائی فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

اطلاع ملنے پر کس کشمیر کالونی میں قبرستان کے قریب کھڑا ہو کر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عاطف جرال کو ایس ایچ او کینٹ زبیر سیال کی زیر نگرانی سب انسپکٹر منور حسین اور عملے نے الفتح مال کے قریب قابو کر لیا۔ جامع تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے پسٹل 30 بور اور اس کے ساتھ ضرب گولیاں برآمد کی گئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے کسی بھی ملزم کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں