گجرات: پرانی رنجش پر نوجوان پر فائرنگ، 17 افراد کے خلاف مقدمہ

 گجرات: پرانی رنجش پر نوجوان پر  فائرنگ، 17 افراد کے خلاف مقدمہ

گجرات (نامہ نگار) بہل پور کے رہائشی نوجوان میر حمزہ کو پرانی رنجش کے باعث مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔

پولیس تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے متاثرہ کے والد محمد رفیع کی مدعیت میں ملزمان عبد الرحمن، عرفان، ملنگی سمیت 13 نامزد اور چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں