یونیورسٹی کی زمین پر جیل و کچہری منتقلی کے منصوبے پر تحفظات
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) ویمن یونیورسٹی کی زمین پر ڈسٹرکٹ جیل اور ضلعی کچہری منتقل کرنے کی افواہوں نے شہر بھر میں تشویش پیدا کر دی ہے۔
ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سیالکوٹ کے اس منصوبے کو شہری، سماجی، سیاسی اور کاروباری حلقوں نے تعلیم دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے طالبات کے روشن مستقبل کے خلاف قرار دیا ہے ۔شہریوں نے کہا کہ یہ اقدام طالبات کی تعلیم کے مواقع اور مستقبل کو متاثر کر سکتا ہے اور اسے فوری طور پر روکا جانا چاہیے ۔ سیاسی، سماجی اور کاروباری برادری نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس منصوبے پر فوری نوٹس لیں اور طالبات کے مستقبل سے کھیلنے والوں کو اس اقدام سے روکیں۔