2025:گوجرانوالہ میں ٹریفک حادثات کے دوران 267 افراد جاں بحق
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سال 2025 میں ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کو مجموعی طور پر 705491 فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 108328 ایمرجنسی کالز تھیں۔
ان میں 25823 روڈ ٹریفک حادثات، 69718 میڈیکل ایمرجنسی، 1225 آگ لگنے کے واقعات، 2464 کرائم کیس، 34 بلڈنگ منہدم، 76 ڈوبنے کے واقعات اور 8988 متفرق ایمرجنسیز تھیں۔ ریسکیو 1122گوجرانوالہ نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 111917 لوگوں کو ریسکیو کیا جن میں 60800 افراد کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور 51117 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ روڈ ٹریفک حادثات میں 267 افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے ۔