منیب شہزاد انجمن تاجران لیس اینڈ زری مارکیٹ کسیرا بازار کے صدر منتخب
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )منیب شہزاد انجمن تاجران لیس اینڈ زری مارکیٹ کسیرا بازار کے صدر منتخب ہوگئے ۔
سالانہ اجلاس زیر صدارت شبیر مہرو منعقد ہوا جس میں اتفاق رائے سے منیب شہزاد کو صدر منتخب کیا گیا ۔منیب شہزادنے کہا کہ کابینہ کا بھی جلد فیصلہ کرلیا جائے گا۔