گجرات پریس کلب الیکشن ، سیدنوید حسین شاہ صدر منتخب
گجرات(سٹی رپورٹر)گجرات پریس کلب کے سال 2026 کے انتخابات میں سید نوید حسین شاہ بھاری اکثریت سے صدر منتخب۔
الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق راجہ ریاض احمد راسخ 18 ووٹ حاصل کر سکے ،نوید حسین شاہ(دنیا نیوز)نے 67 ووٹ حاصل کر کے کامیابی کا سہرا اپنے سر پر باندھا جبکہ رانا شہزاد سینئر نائب صدر، شاہد اقبال نائب صدر، داؤد شفیع جنرل سیکرٹری، عامر بیگ مرزا جوائنٹ سیکرٹری، مرزا یونس سیکرٹری فنانس، شہزاد بٹ سیکرٹری اطلاعات و نشریات، نعیم عظمت کپور سیکرٹری تقریبات، مرزا اویس بیگ سیکرٹری سپورٹس، سیف اﷲ طاہر سیکرٹری لائبریری اور ممبران مجلس عاملہ عاطف ایوب بٹ، رانا نذیر، ظہیر مرزا، محسن بشیر اور رانا عبدالرؤف خالد بلامقابلہ قرار پائے ۔ چیئرمین الیکشن کمیشن احسان چھینہ نے پولنگ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ممبران الیکشن کمیشن صہیب سرور اور قنبر اعجاز شاہ کے ہمراہ نو منتخب عہدیداران کا اعلان کیا پولنگ کے دوران سینئرز و جونیئرز کی بھرپور تعداد شرکت کی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
اس موقع پر سرپرست اعلیٰ یونس ساقی’ گروپ لیڈر طفیل میر’ سابق صدور وسیم اشرف بٹ’ عبدالستار مرزا’ عرفان جعفری’ راجہ تیمور طارق’ محمود اختر محمود’ ملک شفقت اعوان’ بشارت لودھی’ وحید اختر ثنائی’ فیاض بٹ’ ارشد بٹ’ عرفان حفیظ کھوکھر’ اعجاز شاکر’ شاہد بشیر کمبوہ’ مرزا یوسف ودیگرموجود تھے ۔نو منتخب صدر نوید حسین شاہ نے کامیابی کے بعد خطاب کرتے کہا کہ اﷲ کے فضل سے کامیاب ملی ہے یہ میرے قائدین اور پورے گروپ کا مجھ پر اعتماد ہے ،انشااﷲ گجرات پریس کلب کے تمام دوستوں کو اپنے ساتھ لیکر چلوں گا ،پریس کلب شہر کے بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔