پیرا فورس کے ستائے ریڑھی بان فروٹ گرانے پر سراپا احتجاج
پھالیہ ( نامہ نگار)پھالیہ پیرا فورس کے ستائے ریڑھی بان فروٹ سڑک پر گرائے جانے پر سراپا احتجاج بن گئے ۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر بھاری جرمانے کئے جاتے ہیں اور سڑک سے گذرنے تک نہیں دیا دوسری جانب گھروں سے فروٹ اور سبز منڈی کے جانب آتے جاتے ٹریفک پولیس کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں جو ہیلمٹ کی مد میں بھاری جرمانے کر دیتے ہیں ۔متاثرہ ریڑھی بانوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ہم پہ رحم کیا جائے اور بھاری جرمانوں سے نجات دلوائی جائے تاکہ ہم رزق حلال کمانے میں مصروف رہیں ورنہ ہم غربت کے ہاتھوں مجبورہوکر انتہائی اقدام اٹھاسکتے ہیں ۔