ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سردی سے بچاؤ بارے مذاکرہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بچوں کو سردی سے بچاؤ بارے ایم ایس ڈاکٹر مقصود ظفر مان کی صدارت میں مذاکرہ ہوا ۔
چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ارسلان واحد اور ڈاکٹر فائزہ محمود نے کہاسردیوں میں بچوں کو فلو، نزلہ، کھانسی، بخار اور سانس کی مختلف بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اسلئے بچوں کو مناسب گرم کپڑے پہنائیں سر، کان اور پاؤں لازمی طور پر ڈھانپ کر رکھیں بچوں کو نیم گرم پانی سے نہلایا جائے اور رات کو کمرے کا درجہ حرارت معتدل رکھا جائے بچوں کیلئے متوازن غذا دی جائے گرم مشروبات اور سوپ کا استعمال مفید ہے جبکہ موسمی پھل اور سبزیاں مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں گھروں میں ہوا کی مناسب آمدورفت کا انتظام بھی ضروری ہے ۔بچوں کو مسلسل کھانسی، سانس لینے میں دشواری یا تیز بخار ہو تو فوری قریبی چائلڈ سپیشلسٹ سے رجوع کریں ۔