پندرہ روز قبل لاپتا ہونے والی بچی کی لاش برآمد
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)نواحی گاؤں الدتہ سے پندرہ روز قبل لاپتہ ہونے والی اڑھائی سالہ بچی کی لاش برآمد ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق شفاقت رحمانی کی اڑھائی سالہ بیٹی حورین فاطمہ پندرہ روز سے لاپتہ تھی جس کی تلاش کے لئے اہلِ خانہ اور اہالیانِ دیہہ کی جانب سے کوششیں جاری تھیں گزشتہ روز بچی کی لاش گاؤں میں واقع جوہڑ سے ملی جس پر علاقے میں شدید رنج و غم کی فضا چھا گئی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا تاکہ موت کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے ۔