نوشہرہ ورکاں:رکشے کی چین میں چادر آنے سے شہری جاں بحق
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اجنیانوالہ کا رہائشی 45 سالہ طارق محمود اپنے بیٹے کے ہمراہ رکشہ پر گوجرانوالہ جا رہا تھا کہ۔۔۔
جاگووال کے قریب اچانک اس کی چادر چین میں پھنس گئی جس کے باعث رکشہ بے قابو ہو کر الٹ گیا حادثے کے نتیجے میں طارق محمود شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ اس کا بیٹا اور رکشہ ڈرائیور محفوظ رہے ، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔