ایڈیشنل سیکرٹری کادربار بابا فریدؒ پر تعمیراتی کاموں کا معائنہ
پاکپتن(خبرنگار)سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری عمران منیر کاپاکپتن میںدرگاہ حضرت بابافریدالدین گنج شکرؒ کا دورہ ۔
ایڈیشنل سیکرٹری نے در بار پر جاری توسیعی منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا اور دن رات کام کرکے منصوبے کو برقت مکمل کرنے کا حکم جاری کردیا اوراس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے ۔ ایکسین محکمہ بلڈنگ اور کنٹریکٹر قاسم نے ایڈیشنل سیکرٹری کوتفصیلی بریفنگ دی ۔ایڈیشنل سیکرٹری نے مزار پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور ملکی ترقی، استحکام اور امن و سلامتی کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔