حافظ آباد:ٹیلنٹ ہنٹ ریسلنگ مقابلوں کے ٹرائلز 7جنوری کو ہونگے
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ ریسلنگ مقابلوں کے ٹرائلز 7جنوری بروز بدھ سپورٹس جمنازیم میں منعقد ہونگے ۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نبیلہ چیمہ نے بتایا کہ ٹیلنٹ ہنٹ میٹ ریسلنگ مقابلوں کیلئے ضلع حافظ آباد کے رہائشی انڈڑ 17اور انڈر 19پہلوان کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے جائینگے جس کے بعد ضلع ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا ۔منتخب شدہ ٹیم دویژن اور صوبائی سطح کے مقابلوں میں حصہ لے گی ۔ٹرائلز میں شرکت کرنے والے کھلاڑی اپنا ب فارم،قومی شناختی کارڈ ساتھ ضرور لائیں ۔