کاروباری طبقے کو ایک چھت تلے سہولیات دینگے ،راحیل رسول

 کاروباری طبقے کو ایک چھت تلے سہولیات دینگے ،راحیل رسول

گجرات (نامہ نگار )سٹیٹ بینک کے گوجرانوالہ میں ڈپٹی چیف منیجر راحیل رسول، عظمیٰ اکرم ڈپٹی ڈائریکٹر اور راشد محمود چیمہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اکرام افضل بٹ سینئر نائب صدر کے ساتھ میٹنگ کی۔

 اس موقع پر عمران وڑائچ ، علی شان جمشید ایگزیکٹو ممبران، عثمان مظفر سیکرٹری جنرل، عثمان خالد ایڈشنل سیکرٹری اور شہروز ارشد انچارج رسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بھی موجود تھے ۔راحیل رسول نے وزیر اعظم کے کیش لیس اکانومی پراجیکٹ کے حوالے سے ممبران گجرات چیمبر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کے کیش لیس پراجیکٹ کے تحت سٹیٹ بینک کاروباری طبقے کو ایک چھت تلے بہتر سہولیات فراہم کرے گا۔ اس ضمن میں تمام ٹریڈرز ، ریٹلرز حتیٰ کے چھوٹے کاروباری افراد جو کیو آر کوڈ جاری کئیے جائیں گے اوران کو کیش لیس بزنس کے لیے موٹیوٹ کیا جائے گا۔اکرام افضل بٹ سینئر نائب صدر نے ان کو گجرات چیمبر میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ یہ حکومت کا اچھا اقدام ہے اس سے یقیناً ملکی اکانومی مین بہتری آئے گی۔ ساتھ ساتھ بینکوں کو دیگر سہولیات اور سروسز میں بھی بہتری لانی ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں