لیاقت بلوچ کا مختلف مقامات پرعوامی ریفرنڈم کیمپوں کا دورہ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے وزیرآباد،گجرات، گوجرانوالہ میں بلدیاتی کالے قانون کیخلاف عوامی ریفرنڈم کیمپوں کا دورہ کیا اور عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے کہا کہ۔۔۔
پنجاب کے عوام بااعتماد بلدیاتی نظام چاہتے ہیں۔ حکومتِ پنجاب نے بدنیتی کی بنیاد پر عوام سے حقوق چھین کر نوکرشاہی کو مسلّط کردیا ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز جمہوری مزاج بنائیں، جمہوریت کی نرسری مقامی حکومتوں کے نظام کو بااختیار بنائیں اور نوجوانوں کے جمہوری حقوق کو بحال کرکے کالجز اور یونیورسٹیز میں طلبہ یونینز کے انتخابات بھی کرائیں۔