پرنسپل نثار اعوان کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

پرنسپل نثار اعوان کی ریٹائرمنٹ  پر الوداعی تقریب

کامونکے (نامہ نگار)گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر ایک ایمن آباد میں پرنسپل نثار اعوان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب ہوئی۔

اساتذہ، کلریکل اسٹاف اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے نثار اعوان کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔تقریب میں ندیم کھوکھر، ظہیر پنڈر، شیخ وقاص، میاں مشتاق اور سفیان مغل ودیگر اساتذہ موجود تھے ۔ کلریکل سٹاف اور طلبہ نے بھی شرکت کی۔ پرنسپل نثار ا عوان نے اشکبار آنکھوں سے خطاب کیااور کہا سکول میں گزارا ہوا وقت زندگی کا قیمتی اثاثہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں