لالہ موسیٰ :تجاوزات کیخلاف آپریشن،30 ہزارکے جرمانے
لالہ موسیٰ (نامہ نگار )چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ تنویر عباس گجر کی ہدایت پر تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن کیا گیا۔
اس موقع پر انسپکٹر علی نادر ، ڈی ایس پی اور ٹریفک پولیس کی بھاری نفری ہمراہ تھی۔آپریشن جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف سبزی منڈی چوک، مال گودام روڈ اور چاندنی چوک میں کیا گیا، جہاں سڑک پر کھڑی گاڑیوں کو لفٹر سے اٹھالیا گیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو مجموعی طور پر 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔