شیخ برادری کے اتحاد، تعلیمی ترقی ،معاشی استحکام پر تقریب
گوجرانوالہ ( سٹی رپورٹر )شیخ برادری گوجرانوالہ کے اتحاد، تعلیمی ترقی اور معاشی استحکام پر تقریب ہوئی ۔صدارت چیئرمین شیخ برادری گوجرانوالہ شیخ فرقان الحق ، صدر ڈاکٹر حافظ اعظم شیخ اور سرپرست افضل شاکر نے کی ۔
حافظ اعظم نے کہاتعلیمی و معاشی خود کفالت ناگزیر ہے ۔شیخ فرقان الحق نے کہا برادری کے ہر بچے کو معیاری تعلیم دلائینگے ۔ عرفان الحق نے کہا متحد ہوکرایک دوسرے کوسہارا دیا جائے گا۔ تقریب میں سابق میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام، شیخ افضل جج، شیخ بابر، شیخ افضل، شیخ طارق ،شیخ رحمت، شیخ ولید،،شیخ حسن سعید،شیخ نعمان،شیخ ندیم ککو،شیخ فرحان افضل، شیخ فرحان شانی،شیخ ادریس،شیخ صدیق جمیل ،شیخ نعمان ذوالفقار و دیگر نے شرکت کی۔