ڈسکہ :وار داتوں میں لاکھوں روپے ،سامان سے محروم

 ڈسکہ :وار داتوں میں لاکھوں روپے ،سامان سے محروم

ہیڈبمبانوالہ،سترا، ڈسکہ (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، موبائل فونز ودیگر سامان سے محروم۔

مین بازار گلی تار والی میں نامعلوم خواتین نے امیر ہادی کی والدہ کے پرس سے 3لاکھ روپے چوری کر لئے ، وڈالہ سندھواں میں ذیشان کے رہائشی کمرہ میں تکیہ کے نیچے رکھے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون چوری، محلہ گلشن کالونی میں آکاش کے کباڑ خانہ کے گودام سے نقدی 20ہزار روپے ، آہنی گیٹ وغیرہ چوری، گلوٹیاں خورد میں حفیظ احمد کے لکڑی کے کارخانہ سے آراء مشین کی موٹر چوری ، موضع اکبر کے قریب دونامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر محمدشہزاد سے 8ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا پولیس نے مقدمات درج کر لئے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں