جوڈیشل کمپلیکس وزیرآباد میں پروگریسو لائرز گروپ کی تقریب

جوڈیشل کمپلیکس وزیرآباد میں  پروگریسو لائرز گروپ کی تقریب

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جوڈیشل کمپلیکس وزیرآباد میں پروگریسو لائرز گروپ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم این اے بلال فاروق تارڑ،صدر بار عمران عصمت چودھری،جنرل سیکرٹری وقار احمد رندھاوا،مسلم لیگی رہنما اظہر چیمہ سمیت وکلا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ کسی مہذب معاشرے میں یہ ممکن نہیں کہ کمزور کیلئے قانون سخت ہو اور دولت مند کیلئے نرم یہ نہ صرف اخلاقی دیوالیہ پن بلکہ ہر مذہب کے بنیادی اصولوں کی بھی نفی ہے ، ناانصافی اور قانون سے انحراف کرنے والے معاشرے کبھی ترقی نہیں کر سکتے ، وکلا کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپورکردار ادا کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں