حکمران طاقت سے سیاسی جدوجہد روک نہیں سکتے :ناصر چیمہ

حکمران طاقت سے سیاسی جدوجہد روک نہیں سکتے :ناصر چیمہ

راہوالی (نمائندہ دنیا )ایم پی اے ناصر چیمہ نے مرکزی دفتر میں14روز بعد جیل سے رہاہونے والے کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

جعلی حکمران طاقت کے زور پر پی ٹی آئی کی سیاسی جدوجہد کو روک نہیں سکتے اوچھے ہتھکنڈوں کے استعمال سے حکمرانوں کی بچی کچھی ساکھ بھی ختم ہورہی ہے بدترین دھاندلی کے ذریعے اقتدار پر قابض ہونے والوں کے ہاتھوں اقتدار ریت کی طرح پھسل رہا ہے عوام میں نفرت ہی نفرت پھیل رہی ہے یہ زیادہ دیر ایوانوں میں براجمان نہیں رہ سکیں گے قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب باشعور پاکستانی عوام موجو دہ کرپٹ و نااہل حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں